کراچی۔ 21 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مادری زبانیں ہماری ثقافتی شناخت، تہذیبی ورثے اور قومی یکجہتی کا مضبوط ستون ہیں۔ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق مادری زبان کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مادری زبان میں تعلیم طلبہ کی تخلیقی صلاحیتیں، فہم اور اعتماد میں اضافہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نصاب …
مادری زبانیں ہماری ثقافتی شناخت، تہذیبی ورثے اور قومی یکجہتی کا مضبوط ستون ہیں،گورنر سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 21 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مادری زبانیں ہماری ثقافتی شناخت، تہذیبی ورثے اور قومی یکجہتی کا مضبوط ستون ہیں۔ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق مادری زبان کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مادری زبان میں تعلیم طلبہ کی تخلیقی صلاحیتیں، فہم اور اعتماد میں اضافہ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نصاب اور تعلیمی نظام میں مادری زبانوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو اپنی زبان، ثقافت اور اقدار سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبانوں کا تحفظ قومی ذمہ داری اور ثقافتی تنوع کا ضامن ہے۔ گورنر سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو زبانوں کے تحفظ اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔








