پاکستان کی ترقی کے لئے نوجوان نسل خصوصاً خواتین کو مادر ملت فاطمہ جناح کی زندگی بھر کی جدوجہد جیساجذبہ اپنانا چاہئے ، فاطمہ جناح کی زندگی ہمدردی ، پختہ عزم اور بے لوث خدمت کا درس دیتی ہے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 50ویں برسی کے موقع پر وزراعظم محمد نواز شریف کا پیغام اسلام آباد ۔ 09 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا …
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 50ویں برسی کے موقع پر وزراعظم محمد نواز شریف کا پیغام

مزید خبریں
پاکستان کی ترقی کے لئے نوجوان نسل خصوصاً خواتین کو مادر ملت فاطمہ جناح کی زندگی بھر کی جدوجہد جیساجذبہ اپنانا چاہئے ، فاطمہ جناح کی زندگی ہمدردی ، پختہ عزم اور بے لوث خدمت کا درس دیتی ہے
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 50ویں برسی کے موقع پر وزراعظم محمد نواز شریف کا پیغام
اسلام آباد ۔ 09 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لئے نوجوان نسل خصوصاً خواتین کو مادر ملت فاطمہ جناح کی زندگی بھر کی جدوجہد جیساجذبہ اپنانا چاہئے جو کہ ہمدردی ، پختہ عزم اور بے لوث خدمت کا درس دیتاہے اور یہ ہماری نوجوان نسل خصوصا خواتین کے لئے مشعل راہ بھی ہے وزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو ہر قسم کے یکساںمواقع حاصل ہیں اور تمام شعبوں میں خدمات کی اناجم دہی کے لئے انہیں سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے ،۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ آج جبکہ مادر ملت کی 50ویں برسی منائی جارہی ہے ایسے میں نوجوانوں خصوصا خواتین کی زندگیاں برصغیر ہند میں مسلمان خواتین کے ساتھ مل کر کی گئی فاطمہ جناح کی جدوجہد کی عکاس ہونی چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئیں ہم سب مردوخواتین ایسا پاکستان بنانے کے عزم کا اعادہ کریں جس کا خواب بانی پاکستان نے دیکھا تھا۔ ، مادرملت فاطمہ جناح کی برسی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پوری جدوجہد آزادی میں جس طرح محترمہ فاطمہ جناح اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے شانہ بشانہ رہیں وہ ہمارے لئے مستقل مزاجی اور ثابت قدمی کی ایک عظیم مثال ہے ۔








