مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس اے ایس بی کلاسک ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

آکلینڈ۔10جنوری (اے پی پی):ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولر زاور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولر زاور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے مردوں کے ڈبلز …

آکلینڈ۔10جنوری (اے پی پی):ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولر زاور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔

ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولر زاور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں مناکو کے حریف کھلاڑی رومین آرنیوڈو اور ان کے آسٹریا کے جوڑی دار ٹرسٹن سیموئل ویس بورن کو شکست دی ۔ رواں سال کا پہلا اے ٹی پی ٹینس ٹورانامنٹ نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولر زاور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مناکو کے حریف کھلاڑی رومین آرنیوڈو اور ان کے آسٹریا کے جوڑی دار ٹرسٹن سیموئل ویس بورن کو 3-6 اور 6-7(6-8)سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا