ماروی میمن کاکوہاٹ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے دو گورنمنٹ پرائمری سکولوں کا دورہ

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے منگل کو کوہاٹ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے دو گورنمنٹ پرائمری سکولوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وسیلہ تعلیم کے تحت داخل بچوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بچوں کا حاضری ریکارڈ اور سکو ل میں موجود بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا اورمکمل اطمینان کا اظہار …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے منگل کو کوہاٹ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے دو گورنمنٹ پرائمری سکولوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وسیلہ تعلیم کے تحت داخل بچوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بچوں کا حاضری ریکارڈ اور سکو ل میں موجود بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا اورمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ بی آئی ایس پی اپنے وسیلہ تعلیم اقدام کے تحت 5سے 12سال کی عمر کے بچوں کو پرائمری سکولوں میں داخل کرتا ہے۔ ٹیبلٹ پر مبنی مانیٹرنگ اپلیکیشن کے تحت 70%حاضری کی شرائط پر مستحق بچوں کی ماﺅں کو 250 روپے ماہانہ ادا کیئے جاتے ہیں۔ بی آئی ایس پی 19,507بچوں کا کوہاٹ میں، 63,215بچوں کا بنوں میں، 116,491کا چارسدہ میں، 13,529 کا ہری پور میں، 47,159 کا مالاکنڈ میں ، 70,607 کا مانسہرہ میں اور 51,265 بچوں کا نوشہرہ کے سکولوں میں اندراج کرچکا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی غربت ، معیاری تعلیم اور صنفی مساوات کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔ بی آئی ایس پی کا وسیلہ تعلیم انسانی ترقی میں سرمایہ داری کررہا ہے جو بی آئی ایس پی کے مستحق گھرانوں کو خود کفیل اور خود مختاربنانے کے اہل بنائے گا۔

Leave a Reply