مارچ میں افراط زر کی شرح بڑھ کر 4.9 فیصد ہو گئی، قومی شماریات بیورو کی رپورٹ

اسلام آباد ۔ 04 اپریل(اے پی پی) پاکستان میں مارچ میں سالانہ بنیادوں پر افراط زر کی شرح 4.2 فیصد سے بڑھ کر 4.9 پر آ گئی ،پٹرولیم اور پٹرولیم مصنوعات کی گرانی افراط زر کی شرح پر اثر انداز ہوئی ہے۔اس بات کا اظہار قومی شماریات بیورو نے اپنے ایک جاری رپورٹ میں کیا ہے،پی بی ایس کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر مارچ 2016 کے مقابلے ایک فیصد اور …

اسلام آباد ۔ 04 اپریل(اے پی پی) پاکستان میں مارچ میں سالانہ بنیادوں پر افراط زر کی شرح 4.2 فیصد سے بڑھ کر 4.9 پر آ گئی ،پٹرولیم اور پٹرولیم مصنوعات کی گرانی افراط زر کی شرح پر اثر انداز ہوئی ہے۔اس بات کا اظہار قومی شماریات بیورو نے اپنے ایک جاری رپورٹ میں کیا ہے،پی بی ایس کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر مارچ 2016 کے مقابلے ایک فیصد اور فروری 2017کے مقابلے میں 0.3 اور مارچ میں افراط زر کی یہ شرح 0.8 فیصد بڑھی ہے۔انھوں نے بتایا کہ افراط زر کی شرح کو ماپنے کے لئے سی پی آئی انڈکس(کنزیومر پرائس انڈکس) دیکھا جاتا ہے جو 480 کموڈٹی کی قیمتوں کا آئینہ دار ہوتا ہے۔اس کے مطابق مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی2016تا مارچ 2017 کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 4.01 فیصد رہی ہے جوکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں 2.64 فیصد پر تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply