مارچ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی شرح میں 19 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال میں فروری کے مقابلہ میں مارچ 2017ءکے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2017ءکے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 1.69 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں جبکہ فروری 2017ءکے دوران ترسیلات زر کا …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال میں فروری کے مقابلہ میں مارچ 2017ءکے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2017ءکے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 1.69 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں جبکہ فروری 2017ءکے دوران ترسیلات زر کا حجم 1.42 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح فروری کے مقابلہ میں مارچ کے دوران ترسیلات زر کی وصولیوں میں 0.27 ارب ڈالر یعنی 19 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply