مارکو سلوا بینفیکا کے نئے ہیڈ کوچ مقرر، جوزے مورینہو ریال میڈرڈ واپس چلے گئے

پرتگال کے معروف فٹ بال کلب بینفیکا نے جوزے مورینہو کی ریال میڈرڈ روانگی کے بعد مارکو سلوا کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

لزبن۔10جون (اے پی پی):پرتگال کے معروف فٹ بال کلب بینفیکا نے جوزے مورینہو کی ریال میڈرڈ روانگی کے بعد مارکو سلوا کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق فلہم کلب کے ساتھ 5 سالہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد 48 سالہ مارکو سلوا نے بینفیکا کے ساتھ معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے جو 2027-28 کے سیزن تک برقرار رہے گا اور اس میں مزید 1 سال کی توسیع کی گنجائش بھی موجود ہے۔ دوسری جانب بینفیکا نے جوزے مورینہو کی کلب سے رخصتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ 63 سالہ مورینہو کو دوبارہ سینٹیاگو برنابیو لانے کے لئے بطور معاوضہ 13 ملین پاؤنڈ (15 ملین یورو) ادا کرے گا۔ جوزے مورینہو نے ستمبر میں بینفیکا کی باگ ڈور سنبھالی تھی اور ان کی نگرانی میں ٹیم رواں سیزن میں ناقابل شکست رہتے ہوئے پرتگالی لیگ میں تیسرے نمبر پر رہی، جبکہ وہ اس سے قبل 2010 سے 2013 کے دوران بھی ریال میڈرڈ کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں جہاں انہوں نے لا لیگا اور کوپا ڈیل رے جیسے بڑے ٹائٹلز جیتے تھے۔

مزید خبریں