ماسکو ۔ 16 جون (اے پی پی) روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا آئندہ ماہ شیڈول سٹینفورڈ ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ شرا پووا نے رواں سال اپریل میں 15 ماہ ڈوپنگ پابندی کے بعد کورٹس میں واپسی کی تھی اور اس وقت وہ مشکل دور سے گزر رہی ہیں، انہوں نے سال کے دوسرے گرینڈ سلام ایونٹ فرنچ اوپن میں شرکت کی درخواست کی تھی تاہم حکام …
ماریا شرا پووا آئندہ ماہ شیڈول سٹینفورڈ ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی

مزید خبریں
ماسکو ۔ 16 جون (اے پی پی) روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا آئندہ ماہ شیڈول سٹینفورڈ ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ شرا پووا نے رواں سال اپریل میں 15 ماہ ڈوپنگ پابندی کے بعد کورٹس میں واپسی کی تھی اور اس وقت وہ مشکل دور سے گزر رہی ہیں، انہوں نے سال کے دوسرے گرینڈ سلام ایونٹ فرنچ اوپن میں شرکت کی درخواست کی تھی تاہم حکام نے انکار کر دیا تھا، فرنچ حکام کی طرف سے صاف جواب ملنے کے بعد شرا پووا نے وملبڈن میں براہ راست رسائی کو ہدف بنایا تھا لیکن انجری مسائل نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور بالاآخر انہیں ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی۔








