اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2017ءکے دوران اسلامی بینکاری کی سہولیات فراہم کرنے والے مالیاتی اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر قرضوں کے اجراءمیں 51.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران اسلامی بینکاری کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں …
مالیاتی اداروں کی جانب سے اسلامی بینکاری کے تحت قرضوں کے اجراءمیں 51.5 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2017ءکے دوران اسلامی بینکاری کی سہولیات فراہم کرنے والے مالیاتی اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر قرضوں کے اجراءمیں 51.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران اسلامی بینکاری کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے صارف قرضوں کے اجراءکی شرح میں 28 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور تین ماہ کے دوران گاڑیوں کی خریداری کیلئے مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے جاری کئے جانے والے مجموعی قرضہ جات میں سے 73 فیصد قرضے اسلامک بینکنگ کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں








