مالی ،سڑک حادثے میں 14 افراد ہلاک

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):مالی میں سڑک حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ۔ شنہوا کے مطابق مالی کی وزارت ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مالی میں مخالف سمت میں آنے والی 2 گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث 14اد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ حادثہ مالی میں فوگنی گاؤں …

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):مالی میں سڑک حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ۔ شنہوا کے مطابق مالی کی وزارت ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مالی میں مخالف سمت میں آنے والی 2 گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث 14اد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے،

جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ حادثہ مالی میں فوگنی گاؤں کے قریب قومی روڈ نمبر 6 پر پیش آیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام متاثرین کو فنا ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔