مالی سال کے پہلے مہینہ میں سعودی عرب سے درآمدات میں نمایاں کمی، برآمدات کے حجم میںاضافہ

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے مہینہ میں سعودی عرب سے درآمدات میں نمایاں کمی جبکہ سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء میں سعودی عرب سے درآمدات پر پاکستان نے 189.13 ملین ڈالر کازرمبادلہ اداکیا جو گزشتہ مالی سال …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے مہینہ میں سعودی عرب سے درآمدات میں نمایاں کمی جبکہ سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء میں سعودی عرب سے درآمدات پر پاکستان نے 189.13 ملین ڈالر کازرمبادلہ اداکیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 27.37 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں سعودی عرب سے درآمدات کا حجم 241.577 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔ اسی طرح جولائی 2017 ء میں سعودی عرب سے درآّمدات پر پاکستان نے 245.873 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔اعداد وشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں سعودی عرب کو 30.13 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.39 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے ماہ میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کا حجم 27 ملین ڈالر جبکہ جولائی 2017 ء میں 25.23 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔

مزید خبریں