مالی سال 2017-18ءکے دوران چائے کی درآمدات 5.36 فیصد اضافہ کے ساتھ 523.790 ملین ڈالر رہی، پاکستان ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) مالی سال 2017-18ءکے دوران چائے کی درآمدات 5.36 فیصد اضافہ کے ساتھ 523.790 ملین ڈالر رہی۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2017-18ءکے دوران چائے کی درآمدات ایک لاکھ 83 ہزار 321 میٹرک ٹن رہی جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران ایک لاکھ 94 ہزار 833 میٹرک ٹن تھی۔ اعداد …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) مالی سال 2017-18ءکے دوران چائے کی درآمدات 5.36 فیصد اضافہ کے ساتھ 523.790 ملین ڈالر رہی۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2017-18ءکے دوران چائے کی درآمدات ایک لاکھ 83 ہزار 321 میٹرک ٹن رہی جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران ایک لاکھ 94 ہزار 833 میٹرک ٹن تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2017-18ءکے دوران خوراک کی مجموعی درآمدات معمولی اضافہ کے ساتھ 6185.369 ملین ڈالر رہی جو مالی سال 2016-17ءکے دوران 6143.435 ملین ڈالر تھی۔ جون 2018ءکے دوران چائے کی درآمدات 27.879 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ کی اسی مدت کے دوران 32.942 ملین ڈالر تھیں۔