مالی سال 2020-21ء میں وزارت دفاع اور دفاعی پیدوار کی 7 سکیموں کے لئے 2239.256 ملین مختص

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے مالی سال 2020-21ءکے لئے وزارت دفاع اور دفاعی پیدوار کی 7 سکیموں کے لئے 2239.256 ملین مختص کئے ہیں۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی 2020-21ئ) کے مطابق وزارت دفاعی پیداوار کی جاری سکیم کراچی شپ یارڈ کی اپ گریڈیشن کے لئے 1157.801ملین، شپ لفٹ اور سسٹم کی تنصیب کے لئے 421.339 ملین، وزارت دفاع کی جاری …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے مالی سال 2020-21ءکے لئے وزارت دفاع اور دفاعی پیدوار کی 7 سکیموں کے لئے 2239.256 ملین مختص کئے ہیں۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی 2020-21ئ) کے مطابق وزارت دفاعی پیداوار کی جاری سکیم کراچی شپ یارڈ کی اپ گریڈیشن کے لئے 1157.801ملین، شپ لفٹ اور سسٹم کی تنصیب کے لئے 421.339 ملین، وزارت دفاع کی جاری سکیم آفس کمپلیکس عمارت کی تعمیر کے لئے120.315ملین، ایف جی ڈگری کالج بوائز کوہاٹ کی تعمیر کے لئے87.448ملین، سروے آف پاکستان کے لئے تین جدید ترین پرنٹنگ مشنیں خریدنے کے لئے362.353ملین، نئی سکیموں میں این ای پی سی اے آر ڈی اور این ایس ڈی آئی کی فزبیلٹی سٹڈی کے لئے 90ملین مختص کیے گئے ہیں۔