اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے مالی میں مختلف مقامات پر حملوں کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تشدد کے واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔
مالی میں حملوں کی اطلاعات پر اقوامِ متحدہ کے سربراہ کی شدید تشویش

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔27اپریل (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے مالی میں مختلف مقامات پر حملوں کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تشدد کے واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔
شنہوا کے مطابق ترجمان سٹیفن دوجارک نے جاری کردہ بیان میں کہاکہ سیکرٹری جنرل نے مالی کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور شہریوں اور سول انفراسٹرکچر کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے ساحل کے خطے میں بڑھتے ہوئے شدت پسندی اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اپیل کی ہے، ساتھ ہی فوری انسانی امداد کی فراہمی پر بھی زور دیا گیا ہے۔








