مالی میں سونے کی کان منہدم ہونے سے اموات بڑھ کر 50 ہو گئیں

104
Gold mine collapses in Mali
Gold mine collapses in Mali

بماکو۔17فروری (اے پی پی):مالی کے ضلع کنیبا میں سونے کی کان منہدم ہونے سے اموات بڑھ کر 50 ہ گئی ہیں۔ شنہوا کے مطابق مقامی اہلکار نے گزشتہ روز نام ظاہر کئے بغیر بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کو ضلع کنیبا کے گائوں بلال کوٹو میں اس وقت پیش آیا جب کان کن غیر قانونی طور پر سونے کی کان میں سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

حکام کی جانب سے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور ملبے تلے کسی بھی شخص کے ہونے کی اطلاع نہیں۔ واقعے میں50 افراد ہلاک ہو ئے جن میں 49 خواتین شامل ہیں۔