بماکو۔25مارچ (اے پی پی):مالی میں اقوام متحدہ کے مشن (MINUSMA) نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی دوسری ششماہی کے دوران ملک بھر میں 886 شہری ہلاک، زخمی،اغوا اور لاپتہ ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال کی دوسری ششماہی کے دوران ملک بھر میں 886 شہری ہلاک، زخمی،اغوا اور لاپتہ ہوئے ہیں جن میں 40 بچے اور 65 خواتین بھی شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تشدد سے متاثرہ شہریوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق2012 سےمالی کو سیکورٹی، سیاسی اور اقتصادی سطح پر ایک گہرے بحرانوں کا سامنا ہےاور ملک میں آزادی کی شورشوں، جہادی مداخلتوں اور تشدد نے ہزاروں افراد کو ہلاک اور لاکھوں کو بے گھر کر دیا ہے۔