ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان نے سیاحتی علاقے ناران کاغان کا دورہ کرکے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔
مانسہرہ،ایس پی ٹریفک کا ناران کاغان کا دورہ،سیاحوں کے رش کے پیشِ نظر ٹریفک انتظامات مزید سخت
مانسہرہ۔ 05 جون (اے پی پی):ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان نے سیاحتی علاقے ناران کاغان کا دورہ کرکے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مختلف مقامات پر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی کارکردگی چیک کی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ایس پی ٹریفک نے اہلکاروں کو سیاحوں اور مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ویک اینڈ پر سیاحوں کے غیر معمولی رش کے باعث جہانزیب خان خود ناران میں موجود ہیں اور ٹریفک انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت،ٹریفک کی بلا تعطل روانی اور عوامی خدمت اولین ترجیح ہے۔









