مانسہرہ،ایف بی آر کا ملک پور میں چھاپہ، مبینہ طورپر جعلی سگریٹ فیکٹری پکڑی گئی

مانسہرہ۔ 10 دسمبر (اے پی پی):ایف بی آر نے ملک پور مانسہرہ میں چھاپہ مار کر مبینہ جعلی سگریٹ فیکٹری پکڑ لی۔مانسہرہ ملک پور میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی ٹیم نےایک حجرے پر چھاپہ مار کر مبینہ جعلی سگریٹ تیار کرنے والی فیکٹری کا سراغ لگا لیا،کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی سگریٹ سازی کی مشینری،خام مال اور بڑی مقدار میں تیار شدہ سگریٹ قبضے میں لے …

مانسہرہ۔ 10 دسمبر (اے پی پی):ایف بی آر نے ملک پور مانسہرہ میں چھاپہ مار کر مبینہ جعلی سگریٹ فیکٹری پکڑ لی۔مانسہرہ ملک پور میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی ٹیم نےایک حجرے پر چھاپہ مار کر مبینہ جعلی سگریٹ تیار کرنے والی فیکٹری کا سراغ لگا لیا،کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی سگریٹ سازی کی مشینری،خام مال اور بڑی مقدار میں تیار شدہ سگریٹ قبضے میں لے لیے گئے جبکہ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔آپریشن ایڈیشنل کمشنر سید زبیر شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر عمر خالد کی ہدایات پر کیا گیا۔

انسپکٹر عثمان،انسپکٹر علی آصف،سپرنٹنڈنٹ لقمان اور فہد شہزاد نے نفری کے ہمراہ دن بھر آپریشن جاری رہا۔حجرہ مالک کے مطابق اس نے جگہ کرائے پر دی ہوئی تھی اور اسے اس میں جاری سرگرمیوں کا علم نہیں تھا۔حکام نے اس بیان کی بھی قانونی جانچ شروع کر دی ہے۔

انسپکٹر عثمان نے بتایا کہ کارروائی فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت کی گئی ہے جس کے مطابق غیر رجسٹرڈ فیکٹری میں سگریٹ تیار کرنا مکمل طور پر غیر قانونی ہے،قانون کے مطابق ایسی فیکٹری میں موجود مشینری ضبط کرکے تلف کی جائے گی اور متعلقہ لوگوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔