مانسہرہ پولیس کی کارروائی، چور گرفتار

مانسہرہ۔ 09 مئی (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے کارروائی کے دوران بند گھروں سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ فیصل خلیل کی قیادت میں پولیس …

مانسہرہ۔ 09 مئی (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے کارروائی کے دوران بند گھروں سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ فیصل خلیل کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بند گھروں سے چوری کرنے والے ملزم دانش کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم سے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا ہے، جس میں مالکان کی شناخت کردہ اشیاشامل ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او مانسہرہ نےاس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

مزید خبریں