اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):ماڑی پٹرولیم کمپنی کے بعدازٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر57 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی نتائج کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کمپنی کو37.50 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 57 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں …
ماڑی پٹرولیم کے بعدازٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر57 فیصدکااضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):ماڑی پٹرولیم کمپنی کے بعدازٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر57 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی نتائج کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کمپنی کو37.50 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 57 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو23.86 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 281.14 روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 178.87 روپے تھی۔








