ماہرین صحت بیماریوں سے بچاو کےلئے عوام میں آگاہی پیدا کریں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

کراچی۔ 15 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ماہرین صحت سے کہا ہے کہ وہ بیماریوں سے بچاو کے لئے عوام میں آگاہی پیدا کریں تاکہ صحت سے متعلق مسائل پر قابو پایا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز مقامی ہوٹل میں تین روزہ ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی آگاہی کے حوالے سے مختلف ذرائع استعمال کئے جا …

کراچی۔ 15 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ماہرین صحت سے کہا ہے کہ وہ بیماریوں سے بچاو کے لئے عوام میں آگاہی پیدا کریں تاکہ صحت سے متعلق مسائل پر قابو پایا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز مقامی ہوٹل میں تین روزہ ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی آگاہی کے حوالے سے مختلف ذرائع استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف ڈاکٹرز بلکہ معاشرے کے عام افراد بھی بیماریوں سے بچاو کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ میرا کامل یقین ہے کہ ” علاج سے پرہیز بہتر ہے“۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ڈاکٹروں کی بہت عزت ہے اور ڈاکٹروں کا ہمدردانہ رویہ مریضوں کے علاج میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جب یہاں سے تعلیم حاصل کر کے بیرون ملک چلے جاتے ہیں تو اس سے ملک کا نقصان ہوتا ہے۔۔ کانفرنس میں ہڈیوں اور جوڑوں سے متعلق ماہرین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر انہوں نے ہڈیوں اور جوڑوں علاج معالجے کے حوالے سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈاکٹر عائشہ لطیف، ڈاکٹر وینا، پروفیسر عاصم خان، ڈاکٹر شیراز اور دیگر کو شیلڈز دیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply