اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی)ماہر بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر زاہد انور نے کہا ہے کہ پاکستان دیگر ممالک سے مساوی بنیاد پر مضبوط دوطرفہ تعلقات چاہتاہے۔افغانستان میں امن پاکستان اور ایران کے استحکام کے لئے ضروری ہے ۔ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر لگاتا آرہا ہے ۔افغانستان میں امن پاکستان اور ایران کے استحکام …
ماہر بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر زاہد انورکی ریڈیو پاکستان سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی)ماہر بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر زاہد انور نے کہا ہے کہ پاکستان دیگر ممالک سے مساوی بنیاد پر مضبوط دوطرفہ تعلقات چاہتاہے۔افغانستان میں امن پاکستان اور ایران کے استحکام کے لئے ضروری ہے ۔ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر لگاتا آرہا ہے ۔افغانستان میں امن پاکستان اور ایران کے استحکام کے لئے ضروری ہے ۔انہوں نے کہا ایران ان مملک میں سے ہے جنھوں نے پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوششیں کی ہیں ۔دفاعی تجزیہ نگار عبداللہ گل نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ کا دورہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان اور جنوبی ایشیا کے حوالے سے منصوبے کے پس منظر میں سفارتی مہم کا حصہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے پاکستان کو ہمیشہ ایران کی حمایت حاصل رہی ہے،امید ہے کہ وزیر خارجہ کے دورہ ایران کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔








