اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) ماہر تعلیم و محقق پروفیسر ڈاکٹر عطاءالرحمن نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں جدید ٹیکنالوجی اور مہارت کا کردار انتہائی اہم ہے، اسی کی بدولت دنیا بھر میں نت نئی ایجادات سامنے آ رہی ہیں۔ پیر کو کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں تین روزہ 17ویں بین الاقوامی کانفرنس ”فرنٹیئرز آف انفارمیشن ٹیکنالوجی“) فٹ آئی ٹی 2019ئ( کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت …
ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاءالرحمن کا بین الاقوامی کانفرنس ”فرنٹیئرز آف انفارمیشن ٹیکنالوجی“کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) ماہر تعلیم و محقق پروفیسر ڈاکٹر عطاءالرحمن نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں جدید ٹیکنالوجی اور مہارت کا کردار انتہائی اہم ہے، اسی کی بدولت دنیا بھر میں نت نئی ایجادات سامنے آ رہی ہیں۔ پیر کو کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں تین روزہ 17ویں بین الاقوامی کانفرنس ”فرنٹیئرز آف انفارمیشن ٹیکنالوجی“) فٹ آئی ٹی 2019ئ( کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عطاءالرحمن نے ٹیکنالوجی اور مہارت کی بدولت ہونی والی نت نئی ایجادات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور آئی ٹی ماہرین کو درپیش مسائل کے حل کےلئے مو¿ثر تجاویز بھی پیش کیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر، ریکٹرکامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنے خطاب میں حکومت پاکستان اور وزیراعظم ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی پاکستان میں تحقیق و ترقی کے شعبہ کے فروغ کے اقدامات کرنے پر تعریف کی۔ کانفرنس میں آسٹریلیا، آسٹریا، فرانس، جاپان، ہالینڈ، روس، برطانیہ اور امریکہ سے بین الاقوامی مقررین شرکت کر رہے ہیں۔ اس سال کانفرنس کا موضوع معاشی ترقی میں مصنوعی ذہانت کا کردار ہے۔ اس 3روزہ کانفرنس کے دوران مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ سکالرز اور محقق خطاب کریں گے۔ پی ایچ ڈی سمپوزیا پی ایچ ڈی کرنے والے طلباءکو اپنے تحقیقی مقالے پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس سمپوزیا کا انعقاد انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور دیگر شعبہ جات سے منسلک ماہر تعلیم کی جانب سے کیا جائے گا۔ ایف آئی ٹی 2019ءکے دوران ٹٹوریل سیشن کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں آئی ٹی کمیونٹی کی دلچسپی سے متعلق مختلف موضوعات پر بحث کی جائے گی۔ کانفرنس کے آخری روزنیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سٹرٹیجی پر پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں معاشی ترقی میں مصنوعی ذہانت کے کردار پر بحث ہو گی۔








