ماہی گیروں کے لئے کامیاب جوان پروگرا م کے تحت لون کا اعلان کیا ہے، علی زیدی

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ ماہی گیروں کے لئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت لون کا اعلان کیا ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بلیو اکانومی وژن کے مطابق وزارت بحری امور نے بینک آف پنجاب اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت ماہی گیری سے وابستہ طبقہ کے کاروبار کو بڑھانے کے …

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ ماہی گیروں کے لئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت لون کا اعلان کیا ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بلیو اکانومی وژن کے مطابق وزارت بحری امور نے بینک آف پنجاب اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت ماہی گیری سے وابستہ طبقہ کے کاروبار کو بڑھانے کے لئے قرض کا پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے گائیڈ لائن و دیگر سہولیات کے لئے کورنگی فش ہاربر اور میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ میں بوتھ قائم کئے گئے ہیں جہاں پر بینک آف پنجاب اور وزارت بحری امور کا عملہ موجود ہے جہاں اہل درخواست گزاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ہمارے ماہی گیر طبقہ کو نظر انداز کیا گیا لیکن اس مرتبہ ہماری حکومت ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پالیسیاں مرتب کررہی ہے۔