متحدہ عرب امارات ، اتحاد ایئرویز سے سفر میں 2025 کے دوران سالانہ بنیاد پر 21 فیصد اضافہ،مسافروں کی تعداد22.4 ملین رہی

ابوظہبی۔13جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز سے 2025 کے دوران 22.4 ملین مسافروں نے سفر کیا جو ایئرلائن کی تاریخ میں سب سے زیادہ اور سالانہ بنیاد پر 21 فیصد اضافہ ہے۔وام کے مطابق پورے سال کے لیے مسافر لوڈ فیکٹر 88.3 فیصد رہا جو 2024 کے مقابلے میں دو فیصد زیادہ ہے۔ایئرلائن نے سال کا اختتام شاندارانداز میں کیا، دسمبر میں 2.2 ملین مسافروں …

ابوظہبی۔13جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز سے 2025 کے دوران 22.4 ملین مسافروں نے سفر کیا جو ایئرلائن کی تاریخ میں سب سے زیادہ اور سالانہ بنیاد پر 21 فیصد اضافہ ہے۔وام کے مطابق پورے سال کے لیے مسافر لوڈ فیکٹر 88.3 فیصد رہا جو 2024 کے مقابلے میں دو فیصد زیادہ ہے۔ایئرلائن نے سال کا اختتام شاندارانداز میں کیا، دسمبر میں 2.2 ملین مسافروں نے سفر کیا جو 2024 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے، اس دوران مسافر لوڈ فیکٹر 87.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

اتحاد ایئرویز کا آپریٹنگ بیڑا 127 طیاروں پر مشتمل ہے جس میں 2025 کے دوران 29 نئے طیارے شامل کیے گئے، یہ ایئرلائن کی تاریخ میں ایک سال کے دوران بیڑے میں سب سے زیادہ توسیع ہے۔اتحاد ایئرویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انتونوالدو نیوس نے کہا کہ2025 ایئر لائن کے لیے ترقی کا سال ثابت ہوا، 22 ملین سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا جو ایئرلائن کی تاریخ کی بلند ترین سالانہ تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 127 طیاروں پر مشتمل تاریخ کا سب سے بڑا بیڑا اتحاد ایئر ویز کو ابوظہبی میں مزید مسافروں کا خیرمقدم کرنے کی پوزیشن میں ہے۔