متحدہ عرب امارات ، اتحاد ایئر ویز کا اپریل میں 1.7 ملین مسافروں کا خیرمقدم

دبئی ۔14مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز سے اپریل 2025 کے دوران 1.7 ملین مسافروں نے سفر کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں21 فیصد زیادہ ہے۔ وام کےمطابق اتحاد ایئرویز نے اپریل میں 89 فیصد مسافر لوڈ فیکٹر ریکارڈ کیا جو اپریل 2024 میں 84 فیصد تھا۔ اپریل 2025 کے اعداد و شمار فضائی کمپنی کی مضبوط ترقی اور کارکردگی …

مزید خبریں

پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

نائب وزیراعظم

دبئی ۔14مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز سے اپریل 2025 کے دوران 1.7 ملین مسافروں نے سفر کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں21 فیصد زیادہ ہے۔ وام کےمطابق اتحاد ایئرویز نے اپریل میں 89 فیصد مسافر لوڈ فیکٹر ریکارڈ کیا جو اپریل 2024 میں 84 فیصد تھا۔

اپریل 2025 کے اعداد و شمار فضائی کمپنی کی مضبوط ترقی اور کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں۔سال 2025 کے ابتدائی چار ماہ میں اتحاد ایئرویز نے 6.7 ملین مسافروں کا خیرمقدم کیا جو 2024 کے اسی عرصے سے ایک ملین زیادہ ہے۔

2025 میں 21 ملین سے زیادہ مسافروں کا ہدف ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہوگا۔اتحاد ایئرویز کے سی ای او انتونوالڈو نیویس کا کہنا ہے ’اپریل ایک اور غیر معمولی مہینہ رہا، جس میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 21 فیصد مسافروں کا اضافہ ہوا ہے۔اپریل میں 89 فیصد لوڈ فیکٹر اس بات کی تصدیق ہے کہ مسافر اتحاد ایئرویز کو اس کی معیاری خدمات، وسیع نیٹ ورک اور مجموعی قدر کے لیے منتخب کر رہے ہیں۔