دبئی۔ 14 مارچ (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں مزید بارشوں کا امکان ہے ۔متحدہ عرب امارات م کے ذرائع ابلاغ نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے کہاہے کہ دبئی کے شمالی ،ساحلی اور جزیروں میں جمعرات تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے ۔ساحلی علاقوں میںدرجہ حرارت 20 سے34ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت کم …
متحدہ عرب امارات میں مزید بارشوں کا امکان

مزید خبریں
دبئی۔ 14 مارچ (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں مزید بارشوں کا امکان ہے ۔متحدہ عرب امارات م کے ذرائع ابلاغ نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے کہاہے کہ دبئی کے شمالی ،ساحلی اور جزیروں میں جمعرات تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے ۔ساحلی علاقوں میںدرجہ حرارت 20 سے34ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت کم سے کم16اور زیادہ سے زیادہ27ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شارجہ ،ام القوئین اور شمالی امارات میں ہلکی بارش کا امکان ہے بارش کا یہ سلسلہ اگلے دو دنوں کے دوران علی الصبح اور رات کے اوقات میں جاری رہے گا۔








