متحدہ عرب امارات میں گرجا گھروں نے ایسٹر کے دوران عارضی بندش کا اعلان

علاقائی کشیدگی میں حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارات میں گرجا گھروں نے ایسٹر کے دوران عارضی بندش کا اعلان کیا۔

دبئی ۔4اپریل (اے پی پی):علاقائی کشیدگی میں حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارات میں گرجا گھروں نے ایسٹر کے دوران عارضی بندش کا اعلان کیا۔العربیہ کے مطابق سینٹ میری کیتھولک چرچ، سینٹ فرانسس آف اسیسی کیتھولک چرچ اور سینٹ تھامس آرتھوڈوکس کیتھیڈرل سمیت دیگر گرجا گھروں نے کہا ہے کہ وہ حکومت کی ہدایت کی بنا پر بند رہیں گے اور گڈ فرائیڈے کی خدمات ان کے سرکاری چینلز کے ذریعے آن لائن منعقد ہوں گی۔اعلان میں کہا گیا کہ باقاعدہ عبادت گذاروں سے درخواست ہے کہ وہ حفاظت اور کمیونٹی کے مفاد میں چرچ کے احاطے میں جانے سے گریز کریں۔