اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں ترقی کےلئے اہم کردار ہے، خطہ کی سلامتی اور امن کےلئے باہمی تعاون پہلے سے بھی زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کی طرف سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ …
متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں ترقی کےلئے اہم کردار ہے، ذوالفقار بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں ترقی کےلئے اہم کردار ہے، خطہ کی سلامتی اور امن کےلئے باہمی تعاون پہلے سے بھی زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کی طرف سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں متحدہ عرب امارات سے سیکھ رہا ہے، ڈیجیٹل دبئی کے طرز پر منصوبے کو پاکستان میں متعارف کرائے جانے پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں ترقی کےلئے اہم کردار ہے، خطہ کی سلامتی اور امن کےلئے باہمی تعاون پہلے سے بھی زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ مقررین نے کانفرنس میں خطہ کے امن و امان اور باہمی تعاون کے موضوع پر بھی بات کی۔








