دبئی ۔28فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ایئرلائنز نے ایران اور اسرائیل کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔شنہوا کے مطابق خطے میں کشیدہ صورتِ حال کے باعث متحدہ عرب امارات کی ایئرلائنز نے ایران اور اسرائیل کے لیے اپنی کچھ پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے فضائی اڈوں کی ویب سائٹ اور حکومتی ذرائع کے مطابق فلائی دبئی کی پروازیں تہران، لار، مشہد اور تل ابیب …
متحدہ عرب امارات کی ایئرلائنز نے ایران اور اسرائیل کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں
دبئی ۔28فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ایئرلائنز نے ایران اور اسرائیل کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔شنہوا کے مطابق خطے میں کشیدہ صورتِ حال کے باعث متحدہ عرب امارات کی ایئرلائنز نے ایران اور اسرائیل کے لیے اپنی کچھ پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے فضائی اڈوں کی ویب سائٹ اور حکومتی ذرائع کے مطابق فلائی دبئی کی پروازیں تہران، لار، مشہد اور تل ابیب کے لیے منسوخ کی گئی ہیں، جبکہ دیگر یو اے ای کیریئرز بھی شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے پروازوں کو روٹ تبدیل کر رہے ہیں یا معطل کر رہے ہیں۔
ایئر لائنز نے کہا ہے کہ یہ تبدیلیاں علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، عارضی فضائی حدود کی بندش اور مسافروں و عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔ متاثرہ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کا سٹیٹس چیک کریں اور ایئر لائنز کے ساتھ رابطے میں رہیں۔یہ اقدام اسی پس منظر میں سامنے آیا ہے جب خطے میں بڑھتی ہوئی تناؤ اور فضائی حدود کی وقتی بندش کی وجہ سے متعدد ممالک اور ایئر لائنز نے اپنے شیڈولز میں تبدیلی کی ہے۔









