ابوظہبی۔6اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان جمعرات، 7 اگست سے روسی فیڈریشن کا سرکاری دورہ کریں گے۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اس دورے کے دوران صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات متوقع ہے، جس میں دونوں رہنما دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مذاکرات میں خاص طور سے اقتصادی، …
متحدہ عرب امارات کے صدر کل سے روس کا دورہ کریں گے

مزید خبریں
ابوظہبی۔6اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان جمعرات، 7 اگست سے روسی فیڈریشن کا سرکاری دورہ کریں گے۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اس دورے کے دوران صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات متوقع ہے، جس میں دونوں رہنما دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
مذاکرات میں خاص طور سے اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا، تاکہ دونوں ممالک کی مشترکہ ترقیاتی ترجیحات کو تقویت دی جا سکے۔اس کے ساتھ ساتھ، دونوں رہنما علاقائی و عالمی امور پر بھی گفتگو کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے اہم معاملات شامل ہوں گے۔








