متحدہ عرب امارات کے صدر کی فرانسیسی ہم منصب کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے فرانس کے ہم منصب ایمانویل میکرون کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔

ابوظہبی۔14جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے فرانس کے ہم منصب ایمانویل میکرون کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اسی طرح متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور نائب صدر، نائب وزیراعظم و چیئرمین صدارتی عدالت شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے بھی فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور فرانس کے وزیراعظم سباستیاں لیکورنو کو مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے۔