متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم کا عرب لیگ کے نئے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ ، منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل فہمی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

ابوظہبی۔15جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل فہمی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور تازہ علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا، جبکہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو مزید موثر بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں