متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم کا یورپی کمیشن کی نائب صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

ابوظہبی ۔16جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کیلس کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ،جس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال، مجموعی علاقائی حالات اور خطے میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا …

ابوظہبی ۔16جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کیلس کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ،جس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال، مجموعی علاقائی حالات اور خطے میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اماراتی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں فریقین نے خطے کی عوام کے لئے پائیدار ترقی کی بنیادیں فراہم کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا،اس کے ساتھ ساتھ امارات اور یورپی یونین کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر غور کیا گیا جو دونوں فریقین کے درمیان مضبوط شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کو سراہتے ہوئے سٹریٹجک تعاون کے فروغ اور اقتصادی و ترقیاتی شراکت داریوں کو مزید وسعت دینے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔