اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) قومی ائیر لائن(پی آئی اے)کے ترجمان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے پی آئی اے کو وضاحت موصول ہو ئی ہے کہ تمام ایسے افراد جو متحدہ عرب امارات کے کسی بھی ائیرپورٹ پر اتریں گے ان کیلئے آئی سی آے کی منظوری چیک کرانا لازمی ہوگا۔ ترجمان کی طرف سے جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے …
متحدہ عرب امارات کے کسی بھی ائیرپورٹ پر اترنے کی صورت میں آئی سی آے کی منظوری چیک کرانا لازمی ہوگا، ترجمان پی آئی اے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) قومی ائیر لائن(پی آئی اے)کے ترجمان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے پی آئی اے کو وضاحت موصول ہو ئی ہے کہ تمام ایسے افراد جو متحدہ عرب امارات کے کسی بھی ائیرپورٹ پر اتریں گے ان کیلئے آئی سی آے کی منظوری چیک کرانا لازمی ہوگا۔ ترجمان کی طرف سے جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق آئی سی اے کی منظوری کی معلومات ویب سائٹ uaeentry.ica.gov.ae سے معلوم کی جا سکتی ہیں۔ اس سے قبل ایک ہدایات نامہ ابو ظہبی حکام سے جاری کیا گیا تھا جس میں آئی سی اے منظوری کو ختم کر دیا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ تاہم گزشتہ دو روز کے دوران پی آئی اے اور ائیر بلیو کی پروازوں پر مسافروں کو بغیر آئی سی اے منظوری کے سوار کرانے سے ائیر لائنز کو منع کردیا گیا تھا۔ اس کی نتیجے میں بھاری تعداد میں مسافروں کو جہاز سے اتارنا پڑا جس سے ائیر لائنز کو شدید نقصان اور مسافروں کو بہت زحمت ہوئی۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات میں اپنے ذرائع استعمال کرتے ہوئے ہدایات کی وضاحت حاصل کی – مذکورہ ہدایات دبئی، ابوظہبی، شارجہ اور العین کیلئے نافذ العمل ہیں۔ تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ ائیر پورٹ آمد سے قبل آئی سی اے کی منظوری کی ضرورت ان کی ویب سائٹ سے معلوم کرلیں۔ ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا ہے کہ اگر منظوری کی ضرورت ہو تو فورا اپنے ٹکٹس کو اگلی فلائیٹس پر منتقل کروالیں۔








