متحدہ علماءبورڈ کا ضابطہ اخلاق مثبت قدم ہے، پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب اور مکاتب فکر کو آئین و قانون کے مطابق حقوق حاصل ہیں، وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ علماءبورڈ کا ضابطہ اخلاق مثبت قدم ہے، پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب اور مکاتب فکر کو آئین و قانون کے مطابق حقوق حاصل ہیں، محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے حکومت اور علماءکے درمیان رابطوں کو مضبوط بنایا جائے گا، مقدس شخصیات کی توہین کرنے …

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ علماءبورڈ کا ضابطہ اخلاق مثبت قدم ہے، پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب اور مکاتب فکر کو آئین و قانون کے مطابق حقوق حاصل ہیں، محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے حکومت اور علماءکے درمیان رابطوں کو مضبوط بنایا جائے گا، مقدس شخصیات کی توہین کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ بدھ کو پاکستان علماءکونسل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان علماءکونسل اور متحدہ علماءبورڈ کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی و بین المذاہب مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محرم الحرام سے قبل علماءکرام کی طرف سے امن و امان کی بہتری کیلئے کوششیں قابل قدر ہیں۔ کسی کو بھی ملک میں انتشار نہیں پھیلانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقدس شخصیات کی توہین کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ اجازت ہے حکومت نے قربانی کے فریضہ کو روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے افواہ سازی، فرقہ وارانہ تشدد اور انتہا پسندی پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے متحد ہیںاور حکومت کے ساتھ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے ہر سطح پر تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت کے حقوق کا محافظ دین ہے کسی بھی گروہ، جتھہ کو کسی بھی مکتبہ فکر یا مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماءکونسل سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر ملک کے سلامتی کے اداروں سے تعاون کرنے کیلئے تیار ہے اور متحدہ علماءبورڈ کے تحت مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔