متسوبشی موٹرز کا گاڑیوں کی فروخت میں تین سال کے دوران 30 فیصد اضافے کا منصوبہ

ٹوکیو ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) جاپانی موٹر ساز کمپنی ” متسوبشی موٹرز کارپوریشن“ نے آئندہ تین سال کے دوران اپنی گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافے کا منصوبہ بنالیا جس دوران چین اور امریکا میں کمپنی مصنوعات کی فروخت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اوساموماسوکو نے صحافیوں کو بتایا کہ اس تین سالہ پلان کے دوران ہماری اولین ترجیح صارفین پر ادارے کا …

ٹوکیو ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) جاپانی موٹر ساز کمپنی ” متسوبشی موٹرز کارپوریشن“ نے آئندہ تین سال کے دوران اپنی گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافے کا منصوبہ بنالیا جس دوران چین اور امریکا میں کمپنی مصنوعات کی فروخت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اوساموماسوکو نے صحافیوں کو بتایا کہ اس تین سالہ پلان کے دوران ہماری اولین ترجیح صارفین پر ادارے کا اعتماد بڑھانا ہے۔پلان کے تحت جنوب مشرقی ایشیاءمیں گاڑیوں کی فروخت میں 50 فیصد، چین میں دوگنا اور امریکا میں ایک تہائی اضافہ کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ جاپان میں گاڑیوں کی فروخت میں 40 فیصد اضافہ بھی ہماری ترجیحات کا حصہ ہے۔منصوبے کے تحت تین سال کے دوران کمپنی گاڑیوں کی فروخت بڑھا کر 1.3 ملین سالانہ تک لانے کی کوشش کی جائے گی۔

Leave a Reply