مجھے کیوں نکالا ”سے ”خدا کیلئے مجھے نکالو” کا سفر اب اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا ''سے ''خدا کیلئے مجھے نکالو'' کا سفر اب اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایسی لیڈر شپ جب ووٹ کیلئے عزت مانگتی ہے تو دراصل جمہوری نظام کا مذاق بنتا ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مجھے مسلم لیگ (ن) کے ان …

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا ”سے ”خدا کیلئے مجھے نکالو” کا سفر اب اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایسی لیڈر شپ جب ووٹ کیلئے عزت مانگتی ہے تو دراصل جمہوری نظام کا مذاق بنتا ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مجھے مسلم لیگ (ن) کے ان ورکرز سے ہمدردی ہے جو نواز شریف کو لیڈر مان کر دن رات خجل خوار ہوتے رہے۔