کراچی۔20 اگست(اے پی پی) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام 1442ھ کا چاند نظر آگیا ہے، یکم محرم جمعہ کو ہوگی اور یوم عاشورہ اتوار 30 اگست کو ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت جمعرات کو دفتر محکمہ¿ موسمیات (میٹ کمپلیکس) کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان …
محرم الحرام کاچاند نظرآگیا، یکم محرم آج ہوگی، یومِ عاشوراتوار30اگست کو ہوگا ، مفتی منیب الرحمن

مزید خبریں
کراچی۔20 اگست(اے پی پی) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام 1442ھ کا چاند نظر آگیا ہے، یکم محرم جمعہ کو ہوگی اور یوم عاشورہ اتوار 30 اگست کو ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت جمعرات کو دفتر محکمہ¿ موسمیات (میٹ کمپلیکس) کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے ارکان مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مفتی محمدابراہیم قادری، مولانا سید عبدالخبیر آزاد، مفتی محمد عارف سعیدی، علامہ ڈاکٹر عبداللہ غازی، مولانا محمد ظفر سعیدی،مولاناحافظ عبدالمالک بروہی، مولانا محبوب علی سہتو، علامہ پیر سید شاہدعلی شاہ جیلانی،آغا گوہرعلی،ڈپٹی چیف منیجر اسپیس اینڈ سائنس (سپارکو) غلام مرتضیٰ اوروزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر طارق مسعود شریک ہوئے جبکہزونل رویتِ ہلال کمیٹی کراچی سے مولانا حافظ محمد سلفی،مولاناقاری نذیراحمدنعیمی،مولاناقاری محمد اقبال،مولانا صابر نورانی،علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی اور محکمہ¿ موسمیات کے ڈائرکٹر عبدالقیوم بھٹونے فنی معاونت کی اوراجلاس کے لیے سہولت فراہم کی۔ اسی طرح ڈائرکٹر جنرل وفاقی وزارتِ مذہبی امورسید مشاہد حسین نے رابطہ¿ کار اوراہتمام کے فرائض انجام دئیے ۔اس کے علاوہ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرپر منعقد ہوئے ۔کراچی ،بٹل ،مانسہرہ ، گلگت ، سکھر ، میرپور کشمیر اور کئی شہروں سے کثیر تعداد میں شہادتیں موصول ہوئیں۔ لہٰذااتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرم الحرام 1442ھ جمعہ 21اگست کو ہوگی اور یومِ عاشور اتوار30اگست کو ہوگا۔اجلاس میں اہلِ پاکستان اور تمام امّتِ مسلمہ کو نئے قمری سال کی مبارکباد دی گئی اور دعا کی گئی کہ آنے والا سال امّتِ مسلمہ اور اہلِ پاکستان کے لئے امن، عافیت ، سلامتی اور استحکام کا باعث ہو۔اجلاس میں اتفاقِ رائے سے پوری قوم سے اپیل کی گئی کہ ماہِ محرم الحرام میں امن وامان کے قیام میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ تمام مسالک کے خطباء، واعظین اورذاکرین اپنے خطابات میں ایساانداز اختیار نہ کریں ،جو دوسروں کی دل آزاری کا باعث ہو ۔ جمعة المبارک کے خطبات میں عوام سے مذہبی رَواداری اور قومی وملی یکجہتی کی اپیل کریں اور ملک کو داخلی وخارجی سطح پرجو انتہائی مشکل حالات دَرپیش ہیں ، اللہ تعالیٰ ملک وقوم کو محفوظ رکھے ۔








