محسن نقوی کی سپن وام میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش
محسن نقوی کی سپن وام میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔ جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ عمر عرف جان میر سمیت 4 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ کا عبرتناک انجام سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔پاکستان کے بہادر سپوت جوانمردی سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت پنپنے نہیں دیں گے۔








