محمد اشرف صحرائی نے پوری زندگی آزادی کشمیر کے لیے وقف کی، مشعال حسین ملک
محمد اشرف صحرائی نے پوری زندگی آزادی کشمیر کے لیے وقف کی، مشعال حسین ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے شہید حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اشرف صحرائی نے پوری زندگی آزادی کشمیر کے لیے وقف کی۔
اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ اشرف صحرائی نے ہر ظلم کے سامنے ڈٹ کر سچ کا ساتھ دیا، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر مؤقف سے پیچھے نہ ہٹے۔مشعال ملک نے کہا کہ ان کی شہادت آزادی کی جدوجہد کی روشن علامت ہے،جاوید احمد میر کی قربانی بھی اس جدوجہد کا اہم باب ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ آج کا دن صرف یاد کا نہیں بلکہ عہد کا دن ہے،ہم شہداء کے مشن کو زندہ رکھیں گے۔مشعال ملک نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے،ان کی قربانیوں کے صدقے کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔








