محمد حفیظ ون ڈے میں 6 ہزار رنز کے قریب

شارجہ ۔ 8 جنوری (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 40 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اگر حفیظ کامیاب ہو گئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے دسویں پاکستانی بلے …

شارجہ ۔ 8 جنوری (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 40 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اگر حفیظ کامیاب ہو گئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے دسویں پاکستانی بلے باز بن جائیں گے، انہوں نے اب تک 196 میچز میں 5960 رنز بنا رکھے ہیں جس میں 11 سنچریاں شامل ہیں۔ پاکستان کی طرف سے انضمام الحق 11701 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، محمد یوسف 9554 رنز کے ساتھ دوسرے، سعید انور 8824 رنز کے ساتھ تیسرے، شاہد آفریدی 8027 رنز بنا کر چوتھے اور جاوید میانداد 7381 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر ہیں۔