محمد رضوان نے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا

محمد رضوان نے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا

آکلینڈ۔12جنوری (اے پی پی):قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

جمعہ کو آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں رضوان نے دو چھکے لگا کر سابق کپتان محمد حفیظ کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ رضوان نے74 ٹی ٹونٹی اننگز میں76 جبکہ محمد حفیظ نے 108 اننگز میں 76 چھکے مار رکھے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں محمد رضوان اور محمد حفیظ76 چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ شاہد آفریدی73 چھکوں کے ساتھ تیسرے، شعیب ملک69 چھکوں کے ساتھ چوتھے اور عمر اکمل 55 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔