محمد عرفان خان مردوں کے ایشیا کپ رائزنگ سٹارز2025 کے لئے کپتان مقرر

لاہور۔7نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے مردوں کے ایشیاء کپ رائزنگ سٹارز 2025 کے لیے محمد عرفان خان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ یہ ایونٹ قطر میں14 سے23 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق آٹھ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، جس میں عمان، انڈیا اے اور یو اے ای شامل …

لاہور۔7نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے مردوں کے ایشیاء کپ رائزنگ سٹارز 2025 کے لیے محمد عرفان خان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ یہ ایونٹ قطر میں14 سے23 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق آٹھ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، جس میں عمان، انڈیا اے اور یو اے ای شامل ہیں۔

گروپ اے میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ اور سری لنکا اے شامل ہوں گی۔ پاکستان شاہینز اپنی مہم کا آغاز14 نومبر کو عمان کے خلاف کریں گے، دوسرا میچ16 نومبر کو انڈیا اے کے خلاف جبکہ تیسرا گروپ میچ18 نومبر کو یو اے ای کے خلاف کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دوحہ میں ہوں گے۔ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق، ہر گروپ کی دو نمایاں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی،

جو21 نومبر کو ہوں گے، جبکہ فائنل23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹیم کی روانگی سے قبل پاکستان شاہینز کا تربیتی کیمپ8 سے11 نومبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر، کراچی میں لگایا جائے گا۔ پاکستانی15 رکنی سکواڈ میں محمد عرفان خان کپتان، احمد دانیال، عرفات منہاس، معاذ صداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں۔

مزید خبریں