راولپنڈی۔26دسمبر (اے پی پی):وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کی جانب سے حکومت پر محمد علی درانی کی شہباز شریف سے زبردستی ملاقات کے الزام کو سراسر دروغ گوئی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد علی درانی سے ملاقات میں شہباز شریف کی مرضی و منشا شامل تھی، جیل میں کسی بھی قیدی کو کسی بھی فرد سے ملاقات کیلئے مجبور نہیں کیا …
محمد علی درانی سے ملاقات میں شہباز شریف کی مرضی و منشا شامل تھی، جیل میں کسی بھی قیدی کو کسی بھی فرد سے ملاقات کیلئے مجبور نہیں کیا جا سکتا،وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان

مزید خبریں
راولپنڈی۔26دسمبر (اے پی پی):وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کی جانب سے حکومت پر محمد علی درانی کی شہباز شریف سے زبردستی ملاقات کے الزام کو سراسر دروغ گوئی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد علی درانی سے ملاقات میں شہباز شریف کی مرضی و منشا شامل تھی، جیل میں کسی بھی قیدی کو کسی بھی فرد سے ملاقات کیلئے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی اپنے خاندان کے افراد سے ملاقات نہ کرنے میں بھی ان کی مرضی شامل ہوتی ہے، بیگم صفدر اعوان جھوٹوں کی یونیورسٹی کی وائس چانسلر ہیں، ہر موقع پر اپنے مفاد کیلئے جھوٹ بولنا آل شریف کی عادت ثانیہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان سمیت شریف خاندان کے تمام افراد ذہنی سکون کیلئے سائیکاٹرسٹ سے مدد لیتے ہیں، پی ڈی ایم کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے استعفوں کے غبارے سے آصف زرداری اور شہباز شریف نے ہوا نکال دی۔








