محمد نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں،ان کے خلاف بدعنوانی کا کوئی ایک بھی مقدمہ ثابت نہیں ہوا،سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور ان کا خاندان پاکستان میں رہیں گے اور اپنے اوپر دائر کیسز کا بہادری کے ساتھ سامنا کریں گے،وہ آج بھی ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں جن کے خلاف بدعنوانی کا کوئی ایک بھی مقدمہ ثابت نہیں ہوا۔ پیر کو ایک نجی ٹی …

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور ان کا خاندان پاکستان میں رہیں گے اور اپنے اوپر دائر کیسز کا بہادری کے ساتھ سامنا کریں گے،وہ آج بھی ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں جن کے خلاف بدعنوانی کا کوئی ایک بھی مقدمہ ثابت نہیں ہوا۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کو ملکی عوام نے تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا اور ان کے اور ان کے خاندان کے خلاف کرپشن کا کوئی ایک بھی مقدمہ قائم نہیں کیا گیا اور اگر ان کے خلاف بدعنوانی کے حوالے سے کوئی ثبوت موجود ہے تو اسے عدالت کے سامنے پیش کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ واجد ضیاءجو کہ محمد نواز شریف کے خلاف سب سے اعلیٰ گواہ تھے نے بھی عدالت کے سامنے یہ اعتراف کیا ہے کہ محمد نواز شریف کا آئی الیون فیلڈز اپارٹمنٹس کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔ سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ووٹ کی بنیاد پر بنایا گیا اور ملکی بقاءبھی اسی کے ساتھ منسلک ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ووٹ کی حرمت اور تقدس کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔