محمد نواز شریف اور عوام کے رشتے کو کوئی قوت اپنے مذموم مقاصد کےلئے ختم نہیں کر سکتی، محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے محمد نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل کے اجلاس میں چار سال کےلئے مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور عوام کا رشتہ لازوال ہے جس کو کوئی قوت اپنے مذموم مقاصد کےلئے ختم …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے محمد نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل کے اجلاس میں چار سال کےلئے مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور عوام کا رشتہ لازوال ہے جس کو کوئی قوت اپنے مذموم مقاصد کےلئے ختم نہیں کر سکتی۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ جنرل کونسل کے اجلاس کے موقع پر کارکنوں کا جوش و جذبہ قابل دید تھا اور اس امر کی گواہی دے رہا تھا کہ محمد نواز شریف ہی ان کے قائد ہیں اور وہ ان کی سربراہی میں ملک کی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کا بلامقابلہ انتخاب اس امر کی بھی گواہی ہے کہ ان کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور مسلم لیگ (ن) کو تقسیم دیکھنے والوں کی خواہشات ہر گز پوری نہ ہوں گی۔ انہوںنے کہاکہ اگر پاکستان کی ماضی قریب کی سیاست پر نظر ڈالی جائے تو یہ حقیقت روز روشن کی طرح واضح ہو جاتی ہے کہ محمد نواز شریف سے بڑھ کر کوئی سیاسی رہنما بھی پاکستان کے حق میں اتنا مخلص نہیں ہے جتنا کہ نواز شریف ہیں۔

Leave a Reply