”جا عمران خان اپنی حسرتوں پہ آنسو بہا کے سو جا، عمران خان تو اپنی نئی شیروانی سلا کے سو جا“ سپریم کورٹ میں اخباری تراشے پیش کرنے والوں اور قوم سے جھوٹ بولنے والوں کو آج منہ کی کھانی پڑی ہے‘ ان کا جھوٹ دفن ہو چکا ہے، محمد نواز شریف حق اور سچ پر تھے، وہ اور ان کا خاندان سرخرو ہوئے ہیں، وزیر مملکت برائے پانی و …
محمد نواز شریف حق اور سچ پر تھے، وہ اور ان کا خاندان سرخرو ہوئے ہیں، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی

مزید خبریں
”جا عمران خان اپنی حسرتوں پہ آنسو بہا کے سو جا، عمران خان تو اپنی نئی شیروانی سلا کے سو جا“
سپریم کورٹ میں اخباری تراشے پیش کرنے والوں اور قوم سے جھوٹ بولنے والوں کو آج منہ کی کھانی پڑی ہے‘ ان کا جھوٹ دفن ہو چکا ہے، محمد نواز شریف حق اور سچ پر تھے، وہ اور ان کا خاندان سرخرو ہوئے ہیں، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں اخباری تراشے پیش کرنے والوں اور قوم سے جھوٹ بولنے والوں کو آج منہ کی کھانی پڑی ہے‘ ان کا جھوٹ دفن ہو چکا ہے۔ جمعرات کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم سے جھوٹ بولنے والوں کا جھوٹ دفن ہو چکا ہے، قوم کے سامنے ان کے جھوٹے چہرے کو بے نقاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف حق اور سچ پر تھے، جیت بھی حق اور سچ کی ہوئی ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کا خاندان سرخرو ہوئے ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی دیانت داری کا ثبوت عوام نے چکوال میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حق میں ووٹ دیکر دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”جا عمران خان اپنی حسرتوں پہ آنسو بہا کے سو جا، عمران خان تو اپنی نئی شیروانی سلا کے سو جا“ کیونکہ پاکستانی قوم وزیراعظم محمد نواز شریف سے محبت کرنے والی قوم ہے جو 2018ءکے انتخابات میں بھی انہیں ہی کامیاب کرے گی اور وہ پھر سے عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے۔








