سیالکوٹ۔9 جولائی (اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ محمد نواز شریف اپنا دور اقتدار مکمل کرینگے اور2018ءمیں ملک کے چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ این اے 110کے پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاءاللہ بٹ، اراکین …
محمد نواز شریف 2018ءمیں چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونگے، وفاقی وزیر دفاع

مزید خبریں
سیالکوٹ۔9 جولائی (اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ محمد نواز شریف اپنا دور اقتدار مکمل کرینگے اور2018ءمیں ملک کے چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ این اے 110کے پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاءاللہ بٹ، اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، ارشد وڑائچ، گلناز شجاعت ، ایم ایل اے چودھری محمد اسحاق، ضلعی صدر مسلم لیگ ن سیالکوٹ ادریس احمد باجوہ، جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا، سٹی جنرل سیکرٹری کاشف نیاز بٹ بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہاکہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم محمد نواز شریف کے ورکر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی میں محمد نواز شریف کے بیٹوں، بھائی، بیٹی ، سمدھی اور داماد کے علاوہ نوکروں اور ملازمین کو بھی بلایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف نے اٹیمی دھماکے کرکے ملک کو جغرافیائی طور پر ناقابل تسخیر بنایا اور اب سی پیک کے ذریعے معاشی طور پر ناقابل تسخیر بنائے گا۔








