کراچی۔ 18 فروری (اے پی پی):محمد یوسف اور عمرگل پشاور زلمی کے بالترتیب بیٹنگ اور بائولنگ کنسلٹنگ مقررکردئیے گئے۔ اتوار کو یہاں جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن9 کے لیے پشاور زلمی نے پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر محمد یوسف کو بیٹنگ کنسلٹنٹ اورسابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کوبائولنگ کنسلٹنٹ مقررکیا ہے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ وہ محمد …
محمد یوسف اور عمرگل پشاور زلمی کے بالترتیب بیٹنگ اور بائولنگ کنسلٹنگ مقرر

مزید خبریں
کراچی۔ 18 فروری (اے پی پی):محمد یوسف اور عمرگل پشاور زلمی کے بالترتیب بیٹنگ اور بائولنگ کنسلٹنگ مقررکردئیے گئے۔ اتوار کو یہاں جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن9 کے لیے پشاور زلمی نے پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر محمد یوسف کو بیٹنگ کنسلٹنٹ اورسابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کوبائولنگ کنسلٹنٹ مقررکیا ہے۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ وہ محمد یوسف اور عمر گل کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ پشاور زلمی اسکواڈ میں موجود نوجوان باصلاحیٹ بیٹرز صائم ایوب، محمد حارث ، حسیب اللہ اور دیگر کو محمد یوسف سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ اسی طرح عمر گل کے کوچنگ تجربے سے پشاور زلمی کو بائولنگ کا شعبہ مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔








